کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے دعوی کیا ہےکہ
انتخابات کے بعد کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کااتحادمکمل اکثریت
کے ساتھ اقتدار میں آئے گا اور اکھلیش سنگھ یادو وزیر اعلی ہوں گے۔مسٹر
تیواری نے آج یہاں ایس پی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں
کہا کہ انتخابات کے بعد ریاست میں کانگریس سماجوادی پارٹی اتحاد کی حکومت
بنے گی۔انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔